مواد پر جائیں

حزب اللہ کے ڈرون حملے میں اسرائیل کا ٹینک تباہ، ایک فوجی ہلاک

حزب اللہ نے صہیونی رجیم کی فوج پر ڈرون حملہ کرتے ہوئے ایک مرکاوا ٹینک کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔ اس حملے میں صہیونی فوج کا ایک فوجی ہلاک ہو گیا۔

صہیونی فوج نے اپنے بیان میں ایک فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کر لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی بحریہ کی پردہ پوشی بے نقاب، جیرالڈ فورڈ میں آگ کی تباہ کاریوں کا انکشاف

حزب اللہ کا مؤقف ہے کہ یہ حملے صہیونی رجیم کی لبنان میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کے جواب میں کیے جا رہے ہیں۔

صہیونی فوج نے حملے کی مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔ لبنان کی سرحد پر کشیدگی برقرار ہے اور وقفے وقفے سے جھڑپیں جاری ہیں۔

Last Updated on 3 ہفتے ago by The Voice of Ummah Editorial Team

About The Author