سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں دو الگ الگ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز میں 4 دہشتگرد ہلاک کر دیے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی آئی خان میں ایک کارروائی کے دوران بھارتی سرپرستی یافتہ دو دہشتگرد مارے گئے جبکہ ضلع مہمند میں دوسرے آپریشن میں مزید دو دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں : گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کے لیے تمام تیاریاں مکمل، 10 جون کو پولنگ
ہلاک ہونے والے دہشتگرد متعدد حملوں میں ملوث تھے۔ ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہیں۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔ عزم استحکام آپریشن کے تحت سکیورٹی فورسز غیر ملکی سرپرستی یافتہ دہشتگردی کے خلاف پوری قوت سے کارروائی کر رہی ہیں۔


