لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزی پر ایرانی حکام کا اسرائیل اور امریکہ کو سخت انتباہ

لبنان جنگ بندی کی خلاف ورزی پر ایرانی حکام کا اسرائیل اور امریکہ کو سخت انتباہ

ایرانی اعلیٰ عسکری، سفارتی اور سیاسی حکام نے لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزی اور صہیونی جارحیت پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے واضح کیا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان طے پانے والی جنگ بندی لبنان سمیت تمام محاذوں پر لاگو ہوتی ہے اور اس کی خلاف ورزی پورے معاہدے کی خلاف ورزی شمار ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : "بش سے ٹرمپ تک، طاقتور کو استثنیٰ، کمزور غیر محفوظ — عالمی انصاف کا دوہرا معیار”

ایرانی مسلح افواج کے ترجمان جنرل ابوالفضل شکارچی نے لبنان پر اسرائیلی حملوں کو "بچوں کا قاتل” جارحیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ناقابل برداشت ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکہ کو بھی جنگ بندی کی خلاف ورزی میں شریک قرار دیا۔ جبکہ مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ آیت اللہ لاریجانی نے لبنانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کیا۔

ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا کہ لبنان میں جنگ بندی خطے کے کسی بھی معاہدے کا لازمی حصہ ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved