یروشلم پوسٹ نے اعتراف کیا ہے کہ 3 سال کی مسلسل جنگ کے باوجود لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ اسرائیل کے لیے اب بھی ایک بڑا فوجی خطرہ بنی ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق 30 مئی کو حزب اللہ نے شمالی اسرائیل کے کئی علاقوں میں متعدد حملے کیے، جن کے نتیجے میں کریات شمونہ، نہاریہ، کارمیل اور الجلیل کے مختلف بستیوں میں سائرن بجے۔
یہ بھی پڑھیں : "مزاحمتی دھڑوں نے غزہ انتظامیہ کا منصوبہ مسترد کر دیا، اسرائیل سے مکمل سیز فائر کا مطالبہ”
رپورٹ میں بتایا گیا کہ 20 مئی سے اب تک اسرائیلی بستیوں میں 270 بار سائرن بج چکے ہیں۔ حزب اللہ کے ڈرون اور راکٹ حملوں کی رسائی اب سرحد سے دور علاقوں تک بھی پھیل چکی ہے۔
یروشلم پوسٹ کے مطابق اسرائیل کی بار بار دھمکیوں اور دعوؤں کے برعکس حزب اللہ نہ صرف مکمل طور پر فعال ہے بلکہ منظم اور موثر طریقے سے حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔


