لبنان کی اسلامی مزاحمت حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں غاصب اسرائیلی فوج کے ایک بڑے گروپ کو گھات لگا کر شدید حملہ کیا ہے۔
حزب اللہ کے مطابق، غندوریہ کے مشرقی علاقے میں اسرائیلی فوجیوں کی پیش قدمی کی کوشش کے دوران مزاحمت کاروں نے بارودی سرنگیں دھماکے سے اڑا دیں اور توپ خانے کی گولہ باری کے ساتھ ان پر حملہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں : "جنوبی لبنان میں کشیدگی عروج پر، اسرائیل نے 13 دیہات کے لیے نئے انخلا کے احکامات جاری کر دیے”
اسرائیلی فوج کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا اور وہ دھواں اٹھاتے ہوئے پیچھے ہٹ گئی۔
حزب اللہ نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں واقع میرون فضائی اڈے اور کریات شمونہ پر بھی راکٹ حملے کیے۔


