غاصب اسرائیل نے جنوبی لبنان میں مزید پیش قدمی کرتے ہوئے 13 دیہاتوں کے رہائشیوں کے لیے نئے انخلا کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے جمعہ کے روز دعویٰ کیا کہ اسرائیلی فوج لٹانی دریا کے پار آگے بڑھ چکی ہے اور اہم پوزیشنوں پر قابض ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران امریکہ مفاہمتی یادداشت کا مسودہ ابھی حتمی نہیں، مغربی رپورٹس غلط
لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیلی فوجی ٹھکانوں، بکتر بند گاڑیوں اور اہلکاروں کے اجتماعات پر راکٹ اور میزائل حملے جاری رکھے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے لبنان سے شمالی مقبوضہ علاقوں کی جانب راکٹ فائر کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔


