بحرانوں کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری ناگزیر ہیں، عراقی وزارت خارجہ

عراقی وزارت خارجہ کا بحرانوں کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری پر زور

عراقی وزارت خارجہ نے خطے میں جاری کشیدگی کم کرنے کے لیے تحمل، بردباری اور پرامن حل پر زور دیا ہے۔

وزارت نے بیان میں کہا ہے کہ بحرانوں کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارتی ذرائع اختیار کرنے کی حمایت کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کی پالیسی مسلم اور ہمسایہ ممالک سے تعاون کا فروغ ہے، صدر پزشکیان

بیان میں کہا گیا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر تناؤ میں کمی کے اقدامات ناگزیر ہیں تاکہ علاقائی امن اور استحکام کو مضبوط بنایا جا سکے۔

عراق ان تمام علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں کی حمایت کرتا ہے جن کا مقصد تشدد کے پھیلاؤ کو روکنا اور خطے کے عوام کے امن و استحکام کے تحفظ کے لیے پرامن حل تلاش کرنا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved