غزہ میں جنگ بندی کی ہزاروں خلاف ورزیاں، 910 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیل کی 3005 جنگ بندی خلاف ورزیاں، 910 شہید

غزہ کی حکومت میڈیا آفس نے اعلان کیا ہے کہ غاصب اسرائیل نے سیز فائر کے نفاذ کے 227 دنوں میں 3005 سنگین خلاف ورزیاں کی ہیں۔

ان خلاف ورزیوں میں شہریوں پر براہ راست بمباری، فائرنگ، رہائشی علاقوں میں گھس پیٹھ اور مکمل رہائشی بلاکس کی تباہی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : لبنان محاذ اسرائیل کے لیے دردِ سر بن گیا، مزید 24 صیہونی زخمی

ان خلاف ورزیوں کے نتیجے میں 910 فلسطینی شہید اور 2747 زخمی ہوئے جبکہ 82 فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا۔

امدادی سطح پر شدید ناکامی کا اظہار کرتے ہوئے آفس نے بتایا کہ متوقع 135,600 امدادی ٹرکوں میں سے صرف 49,973 داخل ہو سکے (36 فیصد) اور 17,000 منظور شدہ کیسز میں سے صرف 5,636 لوگوں کو غزہ سے نکلنے کی اجازت ملی (34 فیصد)۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved