غزہ میں اسرائیلی کارروائیاں نہ رک سکیں، جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری

غزہ شہر میں اسرائیلی حملے میں 6 فلسطینی شہید

غزہ شہر کے الرمل محلے میں اسرائیلی حملے میں 6 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

المیادین کے نامہ نگار کے مطابق مغربی غزہ شہر میں اسرائیلی جنگی طیاروں نے ایک رہائشی اپارٹمنٹ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 2 شہید اور 10 سے زائد زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی نوجوانوں کی شہادتوں میں اضافہ، یونیسیف نے عالمی توجہ مبذول کرا دی

غزہ کی وزارت صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6 شہید اور 34 زخمی ہوئے۔ سیز فائر کے آغاز سے اب تک غاصب اسرائیل نے 3005 خلاف ورزیاں کی ہیں جن میں 910 شہید اور 2747 زخمی شامل ہیں۔

غزہ حکومت میڈیا آفس نے کہا کہ امداد کی ترسیل بھی شدید متاثر ہے اور صرف 36 فیصد امدادی ٹرک داخل ہو سکے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved