حزب اللہ لبنانی فوج سے کبھی ٹکرائے گی نہیں، مزاحمت کے پاس مزید حیران کن سرپرائز ہیں۔
حزب اللہ کے سیاسی کونسل کے رکن وفیق صفا نے کہا کہ لبنانی فوج قومی عقیدے کی حامل ہے اور مزاحمت اس سے کبھی ٹکرائے گی نہیں۔
یہ بھی پڑھیں : لبنان اسرائیل کشیدگی میں اضافہ، مذاکراتی عمل تعطل کا شکار
صفا نے زور دیا کہ مزاحمت کے پاس اب بھی مزید حیران کن سرپرائز ہیں جو غاصب اسرائیل کو لبنان سے انخلا پر مجبور کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لبنان کی شمولیت کے بغیر امریکہ ایران معاہدہ ممکن نہیں اور ایران آخری دم تک مزاحمتی تحریکوں کی حمایت جاری رکھے گا۔


