غزہ میں چوہوں اور کیڑے مکوڑوں سے جلدی بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے فلسطینی پناہ گزین (انروا) نے غزہ بھر میں صحت عامہ کی صورتحال میں شدید بگاڑ سے خبردار کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران امریکا مذاکرات کی خبروں سے تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی
انروا کے مطابق 2026 کے پہلے پانچ ماہ میں چوہوں اور طفیلی جراثیم سے متعلق جلدی انفیکشنز کے ایک لاکھ 25 ہزار سے زائد کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ غاصب اسرائیل کی وحشیانہ جنگ اور ناکہ بندی نے پانی اور صفائی کے نظام کو تباہ کر کے بیماریوں کے پھیلاؤ کو تیز کر دیا ہے۔
ادارے نے بتایا کہ غزہ کے 90 فیصد انفراسٹرکچر کی تباہی نے مظلوم فلسطینیوں کے لیے صحت کے حالات کو انتہائی خطرناک بنا دیا ہے۔ انروا نے غزہ میں فوری طور پر طبی سامان اور صفائی کی اشیاء کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔


