ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ معاہدے کی خبروں کے بعد خام تیل کی قیمتیں 7 مئی کے بعد کم ترین سطح پر آ گئی ہیں۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 5 فیصد سے زائد گر گئیں جس سے پٹرولیم مصنوعات درآمد کرنے والے ممالک کو راحت ملنے کی امید پیدا ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سوڈان میں غذائی قلت میں اضافہ، ایران جنگ نے حالات مزید خراب کر دیے
برطانوی برینٹ کروڈ کی قیمت 5.49 فیصد کم ہو کر 97.85 ڈالر فی بیرل پر آ گئی جبکہ امریکی WTI خام تیل 5.64 فیصد گر کر 91.14 ڈالر فی بیرل رہ گیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر اگلے چند دنوں میں معاہدے کا اعلان ہو گیا تو تیل کی قیمتیں مزید کم ہو سکتی ہیں۔


