ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم کے نام ایک پیغام میں زور دیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران حقوق اور آزادی کا مطالبہ کرنے والی تحریکوں کی حمایت سے آخری دم تک دستبردار نہیں ہوگا۔
انہوں نے حزب اللہ کو خطے کی مزاحمتی تحریکوں کا مضبوط اور فاتح رہنما قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں : وائٹ ہاؤس پر فائرنگ، صدر ٹرمپ محفوظ، حملہ آور ہلاک
عراقچی نے کہا کہ ایران نے لبنان کی جنگ بندی کو کسی بھی معاہدے کی بنیادی شرط قرار دیا ہے اور پاکستانی ثالث کے ذریعے پیش کی گئی تازہ ترین تجویز میں بھی لبنان کی شمولیت پر زور دیا گیا ہے۔


