کلب برائے اسیران نے اعلان کیا ہے کہ قابض اسرائیل نے غزہ امداد فلوٹیلا کے یکجہتی کارکنوں کے اغوا کو ایک منظم پالیسی بنا لیا ہے جس کا مقصد فلسطین کی حمایت میں اٹھنے والی آوازوں کو دبانا ہے۔
کلب نے بدھ کو جاری بیان میں کہا کہ غاصب صیہونی دشمن اس ظالمانہ پالیسی کے ذریعے دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتا ہے کہ فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کرنے والوں کا انجام صرف حراست اور تشدد ہوگا۔
تنظیم نے بن گویر کی جاری کردہ ویڈیو کی شدید مذمت کی جس میں فلوٹیلا کارکنوں پر مظالم دکھائے گئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ مظالم صیہونی عقوبت خانوں میں فلسطینی اسیران پر ڈھائے جانے والے جرائم کا تسلسل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : موجودہ قیادت نے تحریک فتح کو اس کے اصل نظریے سے دور کر دیا ہے: ناصر القدوہ
کلب برائے اسیران نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسیران کی فوری رہائی یقینی بنائے اور صیہونی ریاست پر دباؤ ڈالے۔


