غزہ: صہیونی فوج کے ہاتھوں اغوا ماں بیٹی کی تلاش جاری، خاندان مایوسی اور درد میں مبتلا

غزہ میں صیہونی فوج کے ہاتھوں اغوا ماں بیٹی کی تلاش میں مصروف العقاد خاندان

غزہ کے خان یونس میں مواصی علاقے کے ایک خستہ حال خیمے میں العقاد خاندان بھاری دل کے ساتھ اپنی ماں اور بیٹی کی واپسی کا انتظار کر رہا ہے۔

دسمبر 2023 میں صیہونی فوج کے حملے کے دوران یہ دونوں خواتین لاپتہ ہو گئیں۔ حال ہی میں وائرل ہونے والی ایک تصویر میں ایک فلسطینی ماں اور بیٹی کو آنکھوں پر پٹی باندھے اسرائیلی فوجی گاڑی میں دکھایا گیا تھا، جسے خاندان نے فوراً اپنی لاپتہ رشتہ داروں کی تصویر قرار دیا۔

حملے کے دوران خاندان کے سربراہ کو گولی مار کر شہید کر دیا گیا تھا جبکہ بیٹے کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس کے بعد ماں اور بیٹی کا کوئی سراغ نہیں ملا۔

انسانی حقوق کی تنظیم "الضمیر” کے ڈائریکٹر علاء سکافی نے کہا کہ انہوں نے صیہونی حکام سے متعدد بار رابطہ کیا مگر کوئی جواب نہیں ملا۔ یہ جبری گمشدگی کا ایک منظم صیہونی جرم ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں صیہونی دہشت گردوں کی سیز فائر خلاف ورزیاں جاری، ایک شہری شہید، متعدد زخمی

غزہ میں لاپتہ افراد کی تعداد 11 ہزار 200 سے تجاوز کر چکی ہے جن میں ہزاروں خواتین اور بچے شامل ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق جنگ کے دوران 480 لاشوں میں سے 377 کی شناخت ممکن نہیں ہو سکی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved