غزہ میں صیہونی دہشت گردوں کی سیز فائر خلاف ورزیاں جاری، ایک شہری شہید، متعدد زخمی

غزہ میں صیہونی دہشت گرد فوج کی سیز فائر خلاف ورزی اور شہریوں پر وحشیانہ حملہ

غزہ میں غاصب صیہونی دہشت گرد فوج نے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ قابض فوج نے غزہ شہر میں ایک عام شہری گاڑی کو نشانہ بنا کر ایک فلسطینی شہری کو شہید کر دیا۔

مغربی غزہ میں شارع شہداء پر برج فلسطین کے قریب سول گاڑی پر بزدلانہ حملے میں کم از کم ایک شہری شہید ہوا۔

شمالی غزہ کے بیت لاہیا میں قابض فوج کی گولیوں کا نشانہ بن کر ایک فلسطینی بچہ شدید زخمی ہو گیا۔ مشرقی غزہ کے حی الزیتون میں شہریوں کے اجتماع پر بمباری کے نتیجے میں متعدد عام شہری زخمی ہوئے۔

خان یونس کے مواصی علاقے میں بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر وحشیانہ بمباری کی گئی۔ النجار خاندان کے دو ماہی گیر بھی ساحل پر اسرائیلی جنگی جہازوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : متحدہ عرب امارات نے غاصب صیہونی فوج اور CENTCOM کے ساتھ فوجی تعاون میں تیزی کر دی

قابض فوج نے خان یونس کے مشرقی علاقوں میں رہائشی مکانات کو بارود سے اڑانے کی کارروائیاں بھی جاری رکھیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق سیز فائر کے آغاز سے اب تک 881 شہید ہو چکے ہیں جبکہ 7 اکتوبر 2023 سے مجموعی طور پر 72,773 مظلوم فلسطینی شہید اور 172,707 زخمی ہو چکے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved