روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ روس اور چین کے درمیان دوستی کسی بھی طرف کے خلاف نہیں ہے بلکہ دونوں ممالک عالمی امن اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔
چین کے دورے سے قبل پوٹن نے منگل کو بیان دیا کہ روس اور چین کے تقریباً تمام تبادلے روبل اور یوان میں ہو رہے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم مسلسل بڑھ رہا ہے اور یہ 200 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے۔
پوٹن نے ویزا فری سفر کے اقدام کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ اس سے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان رابطے مزید بڑھیں گے۔ انہوں نے زور دیا کہ روس اور چین کے اسٹریٹجک تعلقات عالمی استحکام میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کے خلاف جنگ کے نتائج امریکی اسکولوں تک پہنچ گئے، ڈیزل مہنگا ہونے سے بجٹ بحران
روسی صدر نے شی جن پنگ کے روس کے ساتھ طویل مدتی تعاون کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات بے مثال سطح پر ہیں اور باہمی اعتماد پر مبنی ہیں۔ سیاسی، معاشی، دفاعی اور انسانی شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کیا جا رہا ہے۔


