متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ ابو ظہبی کے برکہ نیوکلیئر پاور پلانٹ پر ہونے والا ڈرون حملہ عراقی علاقے سے کیا گیا۔
وزارت نے منگل کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران فضائی دفاع نے 6 دشمن ڈرونز کو کامیابی سے روک لیا۔ ان ڈرونز کا نشانہ متحدہ عرب امارات کے شہری اور اہم تنصیبات تھے۔
17 مئی کو برکہ پاور پلانٹ پر حملے کے دوران تین ڈرونز دیکھے گئے۔ ان میں سے دو کو تباہ کر دیا گیا جبکہ تیسرا پلانٹ کے اندرونی علاقے کے قریب ایک بجلی جنریٹر پر گرا۔ تمام ڈرونز عراقی علاقے سے فائر کیے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی جنگی طیاروں نے لبنان کے اوپر آواز کی حد عبور کر لی، جنوبی لبنان میں انخلا کی وارننگ
متحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ وہ بین الاقوامی قوانین کے تحت اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرنے کا حق رکھتا ہے۔


