قدس شہر میں وعدہ مہدی علیہ السلام کور کی انٹیلی جنس تنظیم نے اسٹار لنک سیٹلائٹ آلات کی فروخت کے نیٹ ورک کی شناخت اور مکمل تباہی کا اعلان کیا ہے۔
مہر نیوز کے مطابق، قدس شہر میں مشترکہ انٹیلی جنس کارروائی کے دوران اس نیٹ ورک کو کامیابی سے ختم کر دیا گیا۔
ایرانی انٹیلی جنس افسران نے آپریشن کے دوران 6 اسٹار لنک ڈیوائسز ضبط کر لیے اور ان آلات کی فروخت سے وابستہ ایجنٹس کو بھی گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کے اسرائیلی دہشت گرد فوج پر شدید ڈرون حملے، 1000 سے زائد صیہونی فوجی زخمی
اس کارروائی میں نیٹ ورک کے ارکان کی مکمل شناخت کر لی گئی ہے۔ ایرانی انٹیلی جنس نے دشمن کے اسٹار لنک نیٹ ورک کو ناکام بنا کر ایک بار پھر اپنی مضبوط صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔


