ڈرون حملوں کی ویڈیو جاری کی ہے۔ صیہونی دشمن کی فوج نے اپنے جنوبی لبنان پر حملے کے آغاز سے اب تک ایک ہزار سے زائد فوجیوں کے زخمی ہونے کا اعتراف کیا ہے۔
مزاحمت کی فوجی میڈیا نے اتوار کو 14 مئی کو انجام دیے گئے دو کامیاب آپریشنز کی ویڈیو جاری کی۔ پہلے آپریشن میں ڈرون رس الناقورہ فوجی اڈے پر داخل ہوا، چیک پوسٹ عبور کرتے ہوئے اندر موجود صیہونی فوجیوں کے گروپ کو نشانہ بنایا۔
دوسرے آپریشن میں رامیہ کے سامنے نئے بلات اڈے پر وائرلیس کمیونیکیشن سسٹم کو کامیابی سے تباہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کے پارلیمنٹ اسپیکر کا پاکستان سے ملاقات میں اہم بیان، امریکہ کی موجودگی خطے کے لیے عدم تحفظ کا باعث بنی
اتوار کے روز مزاحمت نے جنوبی لبنان کے البیاضہ، رشعیف، العدیسہ، دیر سریان اور ناقورہ میں اسرائیلی دہشت گرد فوج کے فوجیوں اور فوجی سازوسامان کو ڈرون، راکٹ، توپ خانے اور دھماکہ خیز آلات سے نشانہ بنایا۔ یوحمر الشقیف کے قریب صفیتہ کی طرف بڑھتے صیہونی دستے کو گھات لگا کر شدید نقصان پہنچایا گیا جس میں متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔
اسرائیلی دہشت گرد فوج نے تسلیم کیا ہے کہ جنوبی لبنان پر جارحیت شروع ہونے کے بعد اس کے 1015 فوجی زخمی ہو چکے ہیں جن میں سے 52 کی حالت سنگین اور 122 کی حالت معتدل بتائی جا رہی ہے۔
اسلامی مزاحمت نے واضح کیا ہے کہ اپریل 17 کے سیز فائر معاہدے کی اسرائیلی خلاف ورزیوں کے جواب میں اس کے دفاعی آپریشنز جاری رہیں گے۔
اس آپریشنز کے دوران اسرائیلی میڈیا خود اعتراف کر رہا ہے کہ صیہونی فوج میں انسانی وسائل کا شدید بحران اور ساختہ زوال شروع ہو چکا ہے۔ چیف آف سٹاف ایال زمیر نے کنیسٹ میں خبردار کیا کہ طویل مدتی مشنز جاری رکھنے کے لیے فوجی سروس میں توسیع اور بھرتی کے بحران کا حل ناگزیر ہے۔


