ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کو چین کے لیے ملک کے خصوصی نمائندے کے طور پر مقرر کر دیا گیا ہے۔
تسلیم نیوز ایجنسی کے مطابق، صدر مسعود پزشکیان کی تجویز اور رہبر انقلاب آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کی منظوری کے بعد قالیباف نے اتوار کو یہ ذمہ داری سنبھال لی۔
یہ بھی پڑھیں : یورپی ممالک نے آبنائے ہرمز سے جہاز گزرنے کیلئے ایران سے مذاکرات شروع کر دیے
ذرائع نے بتایا کہ قالیباف کی یہ ذمہ داری پچھلے نمائندوں سے زیادہ اختیار کی حامل ہے۔ اس سے قبل ایران کے بیجنگ میں سفیر عبدالرضا رحمانی فضلی صدر کے نمائندے تھے جبکہ مرحوم علی لاریجانی رہبر کے خصوصی نمائندے تھے۔
اس تقرری کے بعد ایران چین تعلقات میں مزید گہرائی آنے کی توقع ہے، خاص طور پر حالیہ علاقائی صورتحال اور آبنائے ہرمز کے تناظر میں۔
ایران کی چین کے ساتھ قریبی سفارتی اور معاشی روابط کو مغربی دباؤ کے خلاف سیاسی توازن کی حکمت عملی کا اہم حصہ سمجھا جاتا ہے۔


