حزب اللہ لبنان نے اسرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے جواب میں صہیونی فوجی مراکز اور بکتر بند بلڈوزروں پر متعدد حملے کیے ہیں۔
حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا کہ اس کے مجاہدین نے البیاضہ میں نئی قائم کی گئی اسرائیلی چوکی کے قریب فوجی ٹھکانے کو راکٹ اور توپ خانے سے نشانہ بنایا۔
تنظیم نے بتایا کہ طیبہ ضلع کے علاقے بیدر الفقعانی میں اسرائیلی فوجیوں کے ایک اور ٹھکانے کو بھی توپ خانے سے نشانہ بنایا گیا۔
حزب اللہ کے مجاہدین نے اسرائیلی فوج کے دو بکتر بند بلڈوزرز کو بھی تباہ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں : جنگ بندی کی خلاف ورزی پر حزب اللہ کا بھرپور جواب، دو اسرائیلی مرکاوا ٹینک تباہ
حزب اللہ نے واضح کیا کہ یہ تمام کارروائیاں لبنان اور اس کے عوام کے دفاع میں اسرائیل کی مسلسل جنگ بندی خلاف ورزیوں کے جواب میں کی جا رہی ہیں۔


