اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے مہلک ڈرونز سے بچاؤ کیلئے 1 لاکھ 58 ہزار مربع میٹر جالی حاصل کر لی

اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے مہلک ڈرونز سے بچاؤ کیلئے بڑی مقدار میں جالی حاصل کر لی

حزب اللہ کے FPV ڈرون حملوں کے پیش نظر اسرائیلی فوج نے 1 لاکھ 58 ہزار مربع میٹر اینٹی ڈرون جالیوں کی خریداری شروع کر دی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق حزب اللہ نے حال ہی میں راس الناقورہ میں ایک درست ڈرون حملہ کیا جس میں 4 اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے، ایک کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ گراؤنڈ فورسز کی ٹیکنالوجی بریگیڈ کو اب تک 1 لاکھ 58 ہزار مربع میٹر جالی مل چکی ہے جبکہ مزید 1 لاکھ 88 ہزار مربع میٹر جالی خریدنے کا عمل جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اب تک خریدی گئی جالی تقریباً 20 فٹبال میدانوں کے برابر ہے۔

اسرائیلی میڈیا نے اعتراف کیا کہ حزب اللہ کے ڈرونز کو پہچاننا یا روکنا مشکل ہو گیا ہے۔ ایک ڈرون نے تمام دفاعی نظاموں کو بائی پاس کر کے نشانہ مارا۔

اسرائیلی چینل 13 نے کہا کہ حزب اللہ ڈرون حملوں کی حکمت عملی تبدیل کر چکا ہے اور اسرائیلی فوج کے پاس اس کا مؤثر جواب نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی جارحیت: جنوبی اور مشرقی لبنان میں شدید حملے، مذاکرات کے دوران تشدد میں اضافہ

اسرائیلی فوج اب ڈرون حملوں سے بچاؤ کے لیے عارضی جالیوں کا سہارا لے رہی ہے، جو حزب اللہ کی بڑھتی ہوئی ڈرون صلاحیت کے سامنے ان کی بے بس صورتحال کو ظاہر کرتا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved