ریاض ایئر نے ایوی ایشن کے شعبے میں قومی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے ’نواۃ کیبن کریو پروگرام‘ کا آغاز کر دیا ہے۔
اس پروگرام کے ذریعے ہزاروں سعودی مرد و خواتین کو روزگار کے بہترین مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
ریاض ایئر اپنے آپریشنز کو وسعت دے رہی ہے اور سعودی نوجوانوں کو تربیت دے کر فضائی شعبے میں لایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : گوگل کا صارفین کی پرائیویسی کیلئے اہم اقدام، کروم اینڈرائیڈ میں نیا فیچر
کمپنی نے 21 سال اور اس سے زائد عمر کے سعودی مرد و خواتین کو مہمان نوازی اور کسٹمر سروس کے جذبے کے ساتھ پروگرام میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے۔
ریاض ایئر کے ٹیلنٹ ایکوزیشن اینڈ بزنس پارٹنرشپ کے نائب صدر نھار الجھنی نے کہا کہ ریاض ایئر فضائی شعبے میں پائیدار قومی صلاحیتوں کی تعمیر کے لیے پرعزم ہے۔