حزب اللہ کے ڈرون حملے میں شمالی فلسطین میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گیا ہے جبکہ 8 دیگر زخمی ہو گئے۔
اسرائیلی میڈیا نے یہ تسلیم کیا ہے کہ حزب اللہ کے ڈرون حملوں نے اسرائیلی فوج کو بڑا چیلنج دے دیا ہے۔
اسرائیلی چینل آئی 24 نے حزب اللہ کے ڈرون آپریشنز کو "اسرائیلی ڈراؤنا خواب” قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کے ڈرون حملوں نے اسرائیل کو بڑا چیلنج دے دیا
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ حزب اللہ کے حملوں میں ایک افسر سمیت تین فوجی زخمی ہوئے ہیں۔
سابق اسرائیلی وزیر اعظم ایہود Barak نے شمالی محاذ کی صورتحال کو نتنیاہو کے لیے "اسٹریٹجک ناکامی” قرار دیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے تسلیم کیا ہے کہ لبنان محاذ پر صورتحال "ڈیڈ لاک” ہے اور حزب اللہ کے ڈرون خطرے کا کوئی مؤثر حل نہیں نکل سکا ہے۔


