جدہ پارک میں قائم ہاؤس آف اسلامک آرٹس میں ’زرافی‘ نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے۔
اس نمائش میں حج کے بصری اور روحانی پہلوؤں سے متاثر خوبصورت فن پارے رکھے گئے ہیں۔
نمائش 13 مئی تک جاری رہے گی۔ یہ نمائش روایتی دستکاری، معاصر فن اور عربی خطاطی کو ایک جگہ جمع کرتی ہے۔
نمائش میں مسجد کے قالینوں اور دریوں سے متاثر فن پارے شامل ہیں۔ مقامی مواد جیسے کھجور کے پتوں سے بنے روایتی دستکاری کے نمونے بھی دکھائے جا رہے ہیں۔
نمائش میں عبادت، مہمان نوازی اور روزمرہ زندگی کے موضوعات بھی پیش کیے گئے ہیں۔ عربی حروف پر مبنی جدید خطاطی کے کام اور کوفی طرز سے متاثر جیومیٹرک اور تجریدی ڈیزائنز بھی نمائش کا حصہ ہیں۔
یہ نمائش ایک ثقافتی سیریز کا حصہ ہے جس کا مقصد اسلامی ورثے کو اجاگر کرنا اور روایتی فنون کو جدید تقاضوں کے مطابق پیش کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : دنیا کا پہلا رسم الخط ایران میں ایجاد ہوا، حیران کن انکشاف


