جزیرہ خارگ سے تیل کا بڑا اخراج، سیٹلائٹ تصاویر میں انکشاف

جزیرہ خارگ سے تیل کا بڑا اخراج، سیٹلائٹ تصاویر میں انکشاف

ایران  کے بڑے آئل ٹرمینل جزیرہ خارگ سے تیل کا اخراج: سیٹلائٹ تصاویر نے دنیا بھر میں خطرے کی گھنٹی بجا دی

تہران (9 مئی 2026): ایران کے اہم ترین آئل ایکسپورٹ ٹرمینل جزیرہ خارگ کے قریب سمندر میں تیل کے بڑے اخراج کا انکشاف ہوا ہے، جس کی تصدیق سیٹلائٹ تصاویر کے ذریعے کی گئی ہے۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق سیٹلائٹ تصاویر میں جزیرہ خارگ کے مغربی جانب درجنوں مربع کلومیٹر پر محیط تیل کی تہہ دیکھی گئی ہے۔ یورپی یونین کے کاپرنیکس سینٹینل سیٹلائٹس سے 6 سے 8 مئی کے درمیان لی گئی تصاویر میں سمندر کی سطح پر مٹیالے اور سفید رنگ کے دھبے نظر آ رہے ہیں، جو ماہرین کے مطابق ممکنہ طور پر خام تیل کا رساؤ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر: آبنائے ہرمز پر کنٹرول ایٹم بم رکھنے جیسا ہے

کونفلکٹ اینڈ انوائرمنٹ آبزرویٹری کے محقق لیون مورلینڈ کا کہنا ہے کہ یہ رساؤ تقریباً 45 مربع کلومیٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔ اسی طرح کلائمیٹ کنسلٹنسی ڈیٹا ڈیسک کے شریک بانی لوئس گوڈارڈ نے بھی اس بات سے اتفاق کیا ہے کہ تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ تیل کا بڑا رساؤ ہے، جو 70 دن قبل شروع ہونے والی امریکہ اسرائیل اور ایران جنگ کے بعد اب تک کا سب سے بڑا واقعہ ہو سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فی الحال اس اخراج کی وجوہات اور اس کے آغاز کے مقام کے بارے میں کوئی حتمی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔ امریکی فوج اور اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے بھی اس حوالے سے تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ جزیرہ خارگ ایران کی تیل کی برآمدات کا مرکز ہے جہاں سے 90 فیصد تیل، خاص طور پر چین کو برآمد کیا جاتا ہے۔ جنگ کے آغاز میں امریکی فورسز نے اس جزیرے پر عسکری اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔

خلیج میں جاری اس کشیدگی اور امریکی بحریہ کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کے باعث عالمی سطح پر خام تیل، پیٹرولیم مصنوعات اور ایل این جی کی فراہمی میں شدید رکاوٹیں پیدا ہوئی ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved