امریکہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی افواج نے بحر ہند میں ایک بڑے سپر آئل ٹینکر کو روک لیا ہے جسے واشنگٹن ایرانی تیل کی تجارت سے منسلک قرار دیتا ہے۔
امریکی انڈو پیسیفک کمانڈ کے مطابق داوینا نامی یہ جہاز رات کے وقت تحویل میں لیا گیا۔ یہ جہاز پہلے ہی امریکی پابندیوں کی زد میں تھا اور تقریباً 20 لاکھ بیرل خام تیل لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : "سروے: نیتن یاہو کی مقبولیت تیزی سے گر رہی ہے، شمالی آبادکار بھی نالاں”
امریکی حکام نے کہا کہ یہ کارروائی ایران سے منسلک مبینہ نیٹ ورکس کے خلاف جاری آپریشن کا حصہ ہے۔ اکتوبر 2024 میں بھی اس جہاز پر پابندیاں عائد کی جا چکی تھیں۔
اب تک ایرانی حکام کی جانب سے اس دعوے پر کوئی سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔


