امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کے ساتھ جاری مذاکرات اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کے لیے پریشانی کا باعث بن رہے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا اور ذرائع کے مطابق واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان اختلافات بڑھتے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : افغانستان آپریشنز پر نیا تنازع، SAS کے خلاف الزامات چھپانے کا دعویٰ
اسرائیلی حکام کو خدشہ ہے کہ ٹرمپ کا معاہدہ ایران کے جوہری پروگرام، میزائل طاقت اور علاقائی اتحادوں پر مؤثر پابندیاں نہیں لگائے گا۔ ایک اسرائیلی اہلکار نے کہا کہ اگر یہ صرف ارادوں کا بیان ہوا تو ایران امریکہ کو بیوقوف بنا سکتا ہے۔
نیتن یاہو نے پابندیوں کو برقرار رکھنے اور ایران پر دباؤ بڑھانے کی وکالت کی ہے۔ لبنان میں اسرائیلی جارحیت جاری رکھنے پر بھی اختلافات موجود ہیں۔


