شام نے اسرائیلی فوج کی جنوبی صوبوں قنیطرہ اور درعا میں نئی جارحیت، توپ خانے کی بمباری اور طیاروں کی پروازوں کی شدید مذمت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : فائر بندی کے باوجود 3,465 اسرائیلی خلاف ورزیاں؛ غزہ میں شہادتیں اور گرفتاریاں جاری
شامی وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ حملے شام کی خودمختاری اور 1974 کے علیحدگی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ شام نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ذمہ داری نبھائیں اور اسرائیلی خلاف ورزیوں کو روکیں۔
سعودی عرب نے بھی اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی ہے۔


