شہداء کی قربانیاں اور عوامی یکجہتی ایران کی سربلندی کی ضمانت ہیں، صدر پزشکیان

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا شہداء اور قومی اتحاد پر پیغام

ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے بارہ روزہ جنگ میں ایرانی قوم کی بے مثال مزاحمت اور استقامت کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں اور عوامی یکجہتی ہی ملک کی عزت، سلامتی اور روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شہید امت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی یاد میں مینار پاکستان پر عظیم الشان عوامی اجتماع

صدر نے کہا کہ حکومت تمام مشکلات کے باوجود عوام کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔ انہوں نے شہداء، بالخصوص اس جنگ کے شہداء کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیوں نے قوم کی تاریخ میں ایک نئی درخشاں داستان رقم کی ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ قومی اتحاد، دفاعی صلاحیت اور عوامی بیداری موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ناگزیر ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved