وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات، ان کے والد کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار
یہ بھی پڑھیں : بھارت میں مسلمان خاتون کو ہندو انتہا پسندوں نے نقاب اتار کر ہراساں کیا
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کرکے ان کے والد کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی دوراندیش قیادت، مدبرانہ بصیرت اور قطر کی غیرمعمولی ترقی کے ساتھ ساتھ خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے فروغ کے لیے ان کی گراں قدر خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیراعظم نے پاکستان کے لیے مرحوم امیرِ والد کی گرمجوشی، شفقت اور دیرینہ محبت کو خراج عقیدت پیش کیا۔


