امریکی ایوان نمائندگان کی سابق اسپیکر نینسی پلوسی نے ایران اور امریکہ کے درمیان طے پانے والے نئے معاہدے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے واشنگٹن کے لیے ایک واضح شکست قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ امریکی ٹیکس دہندگان پر اربوں ڈالر کا اضافی بوجھ ڈالے گا جبکہ اس میں ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام سے متعلق کوئی مؤثر شق شامل نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں : آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں پر 60 روز بعد فیس وصول کی جائے گی، قالیباف
پلوسی نے ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک اچھا معاہدہ ختم کرکے جنگ چھیڑی اور اب اربوں ڈالر خرچ کرکے ایک ایسا معاہدہ کیا ہے جس میں ایران کو متعدد رعایتیں دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اس کی قیمت عام امریکی عوام کو ادا کرنا پڑے گی۔


