ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے واضح کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں کی صفائی اور محفوظ بحری راستوں کے تعین میں کسی غیر ملکی مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمدورفت کے لیے صرف ایک بحری راستہ مجاز ہے، سپاہ پاسداران انقلاب
غریب آبادی نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر ایران کا مکمل کنٹرول ہے اور یہاں خدمات کے عوض فیس وصول کرنے پر ایران اور عمان متفق ہیں۔ انہوں نے مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی کی صورت میں مناسب ردعمل دینے کا بھی اعادہ کیا۔


