شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی تشییع جنازہ میں شرکت کرنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں، مقتدی صدر
یہ بھی پڑھیں : تاریخی عوامی شرکت، شہید آیت اللہ خامنہ ای کی تشییع میں تہران بھر گیا
عراق کی صدر تحریک کے سربراہ مقتدی صدر نے زائرین اربعین حسینی اور شہید رہبر انقلاب کی تشییع جنازہ میں شریک افراد کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے سب کے لیے سلامتی، امن اور عافیت کی دعا کی۔
الجزیرہ کے مطابق نجف اشرف اور کربلا میں شہید رہبر کے جسد مطہر کے استقبال کے لیے بڑے پیمانے پر تیاریاں کی جا رہی ہیں۔


