لبنان میں مزاحمت اور آزادی کے دن کی یاد میں جنوبی علاقوں میں جشن کا سلسلہ جاری ہے۔
اس سال یہ دن اس وقت منایا جا رہا ہے جب جنوبی لبنان ایک بار پھر اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بن رہا ہے، مگر مزاحمت اپنی پوزیشن پر ڈٹی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی معیشت کو ایک اور جھٹکا، تعمیراتی شعبے میں بحران سنگین
2000 میں 22 سالہ اسرائیلی قبضے کے خاتمے کی یاد دلاتے ہوئے لبنانی عوام نے بتایا کہ مزاحمت نے ناقابل تسخیر سمجھے جانے والے دشمن کو شکست دی تھی۔ تاریخی دستاویزات بتاتی ہیں کہ اسرائیل نے 1948 سے لے کر 1982 تک متعدد حملے کیے اور قتل عام کیا۔
حزب اللہ نے قبضے کے خلاف مزاحمت کی اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے دشمن کو روکا۔ آج بھی جنوبی لبنان میں مزاحمت جاری ہے اور غاصب دشمن کو بھاری نقصان پہنچا رہی ہے۔


