ایرانی پاسداران انقلاب (IRGC) نے امریکہ کی جارحیت کے جواب میں خلیج میں امریکی فوجی اڈوں پر جوابی حملے کر دیے ہیں۔
IRGC نے کویت کے علی السالم ایئر بیس اور بحرین میں امریکی پانچویں بیڑے کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب: دنیا کی بلند ترین عمارت نے دوران تعمیر منفرد اعزاز حاصل کر لیا
IRGC کے مطابق یہ حملے امریکہ کے دو ایرانی جزیروں پر حملے اور آبنائے ہرمز میں تیل کے ٹینکروں کی خلاف ورزی کے جواب میں کیے گئے۔ IRGC نے خبردار کیا ہے کہ اگر جارحیت جاری رہی تو آبنائے ہرمز کو تیل اور گیس کی برآمدات کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا۔
کویت اور بحرین نے اپنے فضائی دفاعی نظام فعال کر دیے ہیں اور میزائل و ڈرون حملوں کا مقابلہ کیا جا رہا ہے۔ علاقائی فضائی ٹریفک متاثر ہوا ہے اور کئی پروازیں ڈائیورٹ کر دی گئی ہیں۔


