ایران دشمن کے خلاف ایک بڑی اور تاریخی جنگ لڑ رہا ہے اور اسے پیچھے دھکیلنے میں کامیاب ہو چکا ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اتوار کو پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فوجی طاقت، ایرانی فوجیوں کی دفاعی تیاری، عوام کی استقامت اور اتحاد ہی دشمن کی شکست کی وجہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں : "4 ماہ کی جنگ، اسرائیلی فوج صرف 3 کلومیٹر آگے بڑھ سکی”
قالیباف نے کہا کہ دشمن فوجی شکست کے بعد اب معاشی دباؤ اور میڈیا پروپیگنڈے کے ذریعے ایران میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے، لیکن وہ ناکام ہوگا۔
انہوں نے واضح کیا کہ ایران کسی بھی جوہری یا بین الاقوامی معاہدے پر اس وقت تک متفق نہیں ہوگا جب تک ایرانی عوام کے حقوق مکمل طور پر محفوظ نہ ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ "فوجی میدان میں حاصل کردہ فتوحات کو سفارتی میدان میں سیاسی اور قانونی فائدے میں تبدیل کرنا ہمارا مشن ہے۔”


