حماس نے اپنے سینئر فوجی کمانڈر محمد عودہ، جنہیں ابو عمرو بھی کہا جاتا ہے، کی شہادت کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے اپنی اہلیہ اور تین بچوں (یاسر، یحییٰ اور جمیلہ) کے ہمراہ شہادت حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ میں اسرائیلی کارروائیاں نہ رک سکیں، جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری
محمد عودہ القسام بریگیڈز کے پہلی نسل کے بانی ارکان میں سے تھے اور مزاحمتی تحریک کے اہم فوجی اور انٹیلی جنس رہنما تھے۔ انہوں نے 30 سال سے زائد عرصہ تک مزاحمت کی خدمت کی اور متعدد اہم عہدوں پر فائز رہے، جن میں شمالی بریگیڈ کا کمانڈر اور فوجی انٹیلی جنس کا سربراہ شامل ہیں۔
حماس نے انہیں بہادر، پیشہ ور اور انتہائی محنتی کمانڈر قرار دیا جو ہمیشہ پس پردہ رہ کر کام کرتے تھے۔


