اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے رہنما محمود مرداوی نے قابض صیہونی عقوبت خانوں بالخصوص الدامون جیل میں اسیران اور مظلوم اسیر بہنوں پر ڈھائے جانے والے وحشیانہ مظالم کی شدید مذمت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بدترین تشدد قابض دشمن کی ایک منظم اور خطرناک مہم کا حصہ ہے۔
محمود مرداوی نے الزام لگایا کہ قابض افواج اسیرات کے بیرکوں پر متواتر چھاپے مار رہی ہیں اور ان پر سفاکانہ تشدد کر رہی ہیں جس میں زبانی ہراسانی بھی شامل ہے۔ انہوں نے اسے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ پر جاری صورتحال کے تناظر میں نکولے ملادی نوف پر حماس کی تنقید
انہوں نے فلسطینی عوام اور مزاحمتی قوتوں سے اپیل کی کہ وہ مظلوم اسیران کی حمایت میں ایک وسیع تحریک کا آغاز کریں۔ انہوں نے عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ قابض دشمن پر دباؤ ڈالے اور اسیران کی فوری رہائی یقینی بنائے۔


