غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی دشمن کی جاری جارحیت کے نتیجے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 فلسطینی شہید اور 3 زخمی ہوئے ہیں۔
وزارت نے بتایا کہ ان شہدا میں دو نئے کیسز ہیں جبکہ ایک زخمی شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔
وزارت صحت نے خبردار کیا کہ متعدد زخمی اور شہید اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں اور شدید حالات کی وجہ سے ایمبولینس اور ریسکیو ٹیمیں ان تک نہیں پہنچ پا رہی ہیں۔
سیز فائر کے آغاز سے اب تک شہید ہونے والوں کی تعداد 880 ہو چکی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 2605 تک پہنچ گئی ہے۔ ملبے سے 776 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ: پناہ گزینوں کے ریکارڈ ضبط کرنے کی اسرائیلی کوشش ناکام، اہم دستاویزات عمان منتقل
7 اکتوبر 2023 سے جاری صیہونی جارحیت میں اب تک 72,772 فلسطینی شہید اور 172,707 زخمی ہو چکے ہیں۔


