دارخوین پاور پلانٹ پر حملہ پرامن انفراسٹرکچر پر حملہ، جوابی اقدامات کریں گے، غریب آبادی
یہ بھی پڑھیں : ایران کے ساتھ جنگ میں امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں میں اضافہ، امریکی میڈیا
ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے قانونی و بین الاقوامی امور کاظم غریب آبادی نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی جانب سے زیر تعمیر دارخوین پاور پلانٹ کی تنصیبات پر حملہ پرامن انفراسٹرکچر پر ایک خطرناک حملہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کارروائی کے نتیجے میں پیدا ہونے والی بدامنی اور عدم استحکام کی تمام تر ذمہ داری امریکی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔


