اگر جنگ 10 سال بھی جاری رہے تو ہم مکمل طور پر تیار ہیں، شیرازی
یہ بھی پڑھیں : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ترک صدر رجب طیب اردوان سمیت اعلیٰ سیاسی اور عسکری حکام سے ملاقاتیں
ایران کی پولیس فورس کے عقیدتی و سیاسی ادارے کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین علی شیرازی نے کہا ہے کہ اگر جنگ مزید دس سال تک بھی جاری رہے تو اسلامی جمہوریہ ایران اپنی موجودہ دفاعی صلاحیت اور جدید عسکری ساز و سامان کے ساتھ ملک کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران نے آٹھ سالہ دفاعِ مقدس کے دوران محدود وسائل کے باوجود بعثی حکومت کا مقابلہ کیا، جبکہ آج ملک کے پاس جدید میزائل اور ڈرونز موجود ہیں۔


