اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر فرانسسکا البانیز نے صہیونی حکومت کی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ عرب ممالک اسرائیل کے ساتھ اپنا تعاون ختم کر دیں۔
انہوں نے الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ صمود فلوٹیلا کے کارکنوں کی گرفتاری سمندری قزاقی اور بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ یورپی ممالک کا اس حملے پر ردعمل میں تاخیر افسوسناک ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسماعیل باغائی نے یورپ سے کہا کہ صہیونی جرائم کے سامنے بے عملی ختم کرے، ورنہ نازی دور جیسے نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
البانیز نے زور دیا کہ اسرائیل کو بین الاقوامی قانون کا احترام کرنے پر مجبور کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ چار ہزار فلسطینی اسرائیل کی حراست میں لاپتہ ہیں اور یہ بن گویر جیسے انتہا پسندوں کی بدمعاشی کی وجہ سے ہے۔
انہوں نے عرب ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل پر دباؤ ڈالیں تاکہ اس کی قانون شکنی روکی جا سکے۔


