مشہد کے جمعہ امام آیت اللہ سید احمد علم الہدیٰ نے کہا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز کے انتظام کے ذریعے عالمی معیشت کا رہنما بن چکا ہے۔
انہوں نے جمعہ کے خطبے میں کہا کہ امریکی-صہیونی جارحیت کا نتیجہ یہ نکلا کہ امریکہ نے خود آبنائے ہرمز کو بند کر کے عالمی معیشت کی قیادت ایران کے حوالے کر دی۔
عالم الہدیٰ نے شہید صدر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی خدمت اور قربانی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام نے دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا۔ انہوں نے قومی اتحاد اور عوام کی استقامت کو جنگ کی سب سے بڑی کامیابی قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں : اسپین اور پولینڈ نے بن گویر کی مذمت کی، فلوٹیلا اسیران پر صیہونی تشدد کی شدید تنقید
انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے اپنی مزاحمت اور دفاعی طاقت سے امریکہ اور اسرائیل دونوں کو شکست دی ہے اور اب دنیا ایران کے الفاظ اور فیصلوں کا احترام کر رہی ہے۔


