پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں، امریکیوں نے ٹرمپ کو ذمہ دار ٹھہرایا
واشنگٹن: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی اضافے کی وجہ سے 81 فیصد امریکی مالی دباؤ کا شکار ہیں۔ زیادہ تر امریکی پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار صدر ٹرمپ کو ٹھہرا رہے ہیں۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہر 10 میں سے 8 امریکی پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے گھریلو بجٹ پر غیر معمولی دباؤ محسوس کر رہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق 19 فیصد امریکیوں کی رائے ہے کہ انہیں پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے کوئی فرق محسوس نہیں پڑا۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی رکن پارلیمنٹ: متحدہ عرب امارات اب پڑوسی نہیں رہا، کردستان کی طرح سلوک کیا جائے گا
63 فیصد امریکیوں نے 27 سے 30 اپریل تک کیے گئے سروے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے لیے صدر ٹرمپ کو ذمہ دار ٹھہرایا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکا میں گیسولین کی قیمت بڑھ کر 4 ڈالر 56 سینٹ فی گیلن تک پہنچ گئی، جو ایران جنگ شروع ہونے سے قبل 2 ڈالر 98 سینٹ فی گیلن پر محدود تھی۔


