وائٹ ہاؤس عشائیے میں ٹرمپ پر حملے کا ممکنہ مقصد ایران جنگ پر احتجاج تھا: ہوم لینڈ سکیورٹی

وائٹ ہاؤس عشائیے میں ٹرمپ پر حملے کا ممکنہ مقصد ایران جنگ پر احتجاج تھا

وائٹ ہاؤس عشائیے میں ٹرمپ پر حملے کا ممکنہ مقصد ایران سے امریکی جنگ پر احتجاج تھا، ہوم لینڈ سکیورٹی

وائٹ ہاؤس ڈنر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کا ممکنہ مقصد ایران سے امریکی اور اسرائیلی جنگ پر احتجاج تھا۔

ہوم لینڈ سکیورٹی نے اپنی جائزہ رپورٹ حکام کے حوالے کر دی۔ انٹیلی جنس اینڈ اینالیسز ونگ کی رپورٹ کے مطابق ملزم کول ایلن کا مزاج سیاسی و سماجی معاملات پر شکایتوں والا تھا لیکن ایران امریکہ جنگ نے وائٹ ہاؤس ڈنر حملے میں اہم کردار ادا کیا۔

رپورٹ کے مطابق ملزم کی سوشل میڈیا پوسٹس کے جائزے میں پتہ چلا کہ وہ جنگ چھیڑنے کے امریکی اقدام پر تنقید کرتا تھا۔

استغاثے نے عدالت کے سامنے موقف اختیار کیا کہ ملزم ایلن صدر ٹرمپ سے سیاسی مخالفت رکھتا تھا اور حکومتی پالیسیوں کے ان فیصلوں کے خلاف جدوجہد کے عزائم رکھتا تھا جنہیں وہ غلط سمجھتا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں وائٹ ہاؤس کے میڈیا نمائندوں کے اعزاز میں عشائیے کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں صدر ٹرمپ محفوظ رہے جبکہ حملہ آور پکڑا گیا تھا۔

بعد ازاں ملزم پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش کا الزام عائد کیا گیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved