متحدہ عرب امارات اسرائیل کا سب سے قریبی عرب شراکت دار بن چکا ہے، صہیونی چینل 12 کا انکشاف

صہیونی ٹی وی چینل 12 کا انکشاف؛

موجودہ حالات میں متحدہ عرب امارات اسرائیل کا سب سے قریبی عرب شراکت دار بن چکا ہے۔

صہیونی ٹی وی چینل 12 نے خبر دی ہے کہ ابوظہبی نے اتحاد کو اس حد تک وسعت دینے کا فیصلہ کیا ہے کہ اس میں میدان عمل میں براہ راست تعاون بھی شامل ہو جائے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حالات میں عرب امارات اسرائیل کا سب سے قریبی عرب شراکت دار بن چکا ہے۔

اسی تناظر میں، فائنینشل ٹائمز نے دو روز قبل انکشاف کیا تھا کہ اسرائیل نے ایرانی میزائلوں اور ڈرون حملوں سے نمٹنے میں مدد کے لیے امارات کو جدید ہتھیار فراہم کیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صہیونی حکومت نے امارات کو بروقت اور اہم انٹیلیجنس معلومات بھی فراہم کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کا پروجیکٹ فریڈم بے بس، کوئی فوجی ایسکورٹ نہیں: اسرائیل ہیوم

فائنینشل ٹائمز کے مطابق ایک علاقائی عہدیدار نے بتایا کہ یہ تعیناتی دونوں فریقوں کے درمیان نمایاں دفاعی تعاون کی ابتدائی مثالوں میں سے ایک ہے۔

دوسری جانب امریکی وزارت خارجہ نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ اسرائیل، قطر، کویت اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ اربوں ڈالر مالیت کے ممکنہ اسلحہ معاہدوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔

یہ امریکی اعلان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ایک اسرائیلی رپورٹ میں دعوی کیا گیا کہ ایران کے خلاف جارحیت کے دوران امارات کے اندر اسرائیلی اہلکاروں کے ساتھ ایک فضائی دفاعی نظام بھی تعینات کیا گیا تھا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved