عباس عراقچی چین پہنچ گئے: چینی ہم منصب سے اہم ملاقات
بیجنگ: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی دورہ چین پر بیجنگ میں موجود ہیں، ایرانی وزیر خارجہ کی چینی ہم منصب سے ملاقات ہوئی ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ملاقات میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے خطے کی تازہ صورتحال، علاقائی و بین الاقوامی پیش رفت اور دو طرفہ تعلقات پر اہم گفتگو کی۔
چینی وزیر خارجہ وانگ یی کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ ناجائز ہے۔ مکمل جنگ بندی کا قیام ضروری ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران صرف ایک منصفانہ اور جامع معاہدے کو قبول کرے گا، انہوں نے مزید کہا کہ چین ایران کا قریبی دوست ہے، موجودہ حالات میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون ماضی کی نسبت زیادہ مضبوط ہو گا۔


