شمالی کوریا کے آئین میں ترمیم، کم جونگ اُن باضابطہ طور پر سربراہ مملکت قرار

شمالی کوریا کے آئین میں ترمیم، کم جونگ اُن باضابطہ طور پر سربراہ مملکت قرار

شمالی کوریا کے آئین میں ترمیم، کم جونگ اُن باضابطہ طور پر سربراہ مملکت قرار

شمالی کوریا کے آئین میں تبدیلی کی گئی ہے جس کے تحت کم جونگ اُن کو سربراہ مملکت قرار دے دیا گیا ہے۔

جنوبی کوریا کی خبر ایجنسی کے مطابق نظر ثانی شدہ آئین کے تحت شمالی کوریا کے ریاستی امور کے کمیشن کے سربراہ کم جونگ اُن کے اختیارات میں اضافہ کرتے ہوئے ان کو باضابطہ طور پر سربراہ مملکت قرار دیا گیا ہے۔ اب وہ سپریم پیپلز اسمبلی سے بھی زیادہ اختیارات رکھتے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق نظر ثانی شدہ آئین کے تحت کم جونگ اُن کو ملک کی نیوکلیئر فورس کی کمان کا بھی واضح اختیار دیا گیا ہے اور وہ یہ اختیار کسی اور ادارے کو منتقل بھی کر سکتے ہیں۔

آئین میں شمالی کوریا کو ایک ذمہ دار جوہری ریاست قرار دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ قومی سلامتی اور جنگ سے بچاؤ کے لیے جوہری پروگرام جاری رکھا جائے گا۔

نظر ثانی شدہ آئین میں سپریم پیپلز اسمبلی کے اس اختیار کو بھی ختم کر دیا گیا ہے کہ جس کے تحت وہ ریاستی امور کے کمیشن کے سربراہ کو عہدے سے ہٹا سکتی تھی، اس سے اسمبلی کی نگرانی کا کردار عملاً ختم ہو گیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved